صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت فگن سنگھ کلستے نے آج راجیہ سبھا میں
ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ادویات کی مشاورتی کمیٹی نے ایک ذیلی
کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ وہ دواؤں کی آن لائن فروخت سے متعلق
معاملات کا
جائزہ لے۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ ایک نشینل
پورٹل قائم کیا جائےجو دواؤں کی آن لائن فروخت کے لین دین وغیرہ پر نگرانی
کا کام کرے۔ای فارمیسیز کو رجسٹر کرنے کے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔